Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کو جرمانے کی ادائیگی کا نوٹس

اسلام آباد... کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بلڈنگ کنٹرول لاز کی خلاف ورزی کرنیوالے سابق صدر پرویز مشرف سمیت117 اہم شخصیات کو بھاری جرمانے کی ادائیگی کیلئے آخری نوٹس جاری کردیئے،جرمانوں کی مد میں سی ڈی اے کو 1843.17ملین روپے حاصل ہوں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے پلاٹ نمبر بی سی ون پولٹری اینڈ ویجیٹل ا سکیم ٹو چک شہزاد میں واقع ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پلاٹ کا کورڈ ایریا 13215.45مربع فٹ ہے قانون کے مطابق 9500 مربع فٹ ہے انہیں بتایا گیا کہ 12500 فٹ جرمانہ دے کر ریگولائز کراسکتے ہیں۔3000 مربع فٹ کا جرمانہ 2کروڑ10لاکھ ہے ۔سی ڈی اے نے اس نوعیت کے نوٹسز دیگر الاٹیوں کو بھی جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پرسروے کیا تھا جس میں کل 478فارم ہاوسز شامل تھے 117 فارم ہاﺅسز کا کورڈ ایریا9500 مربع فٹ اور 58 کا ایریا12500 مربع فٹ سے بھی زیادہ ہے ۔
 

شیئر: