Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 لیگ:: پختونز کو ہرا کر ناردرن واریئرز چیمپیئن بن گئی

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم پختونز کو ناردرن واریئرز نے 22 رنز سے شکست دے کر ٹی 10چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے 10 اوورز کے فائنل میں شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر ناردرن واریئرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ محمد عرفان نے لینڈل سمنز کو 12 رنز پر آوٹ کرکے پختونز کیلئے اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن رومین پاول نے آوٹ ہوئے بغیر 61رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔انہیں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ناردرن واریئرز کی دوسری وکٹ 40 کے اسکور پر گری جب شرف الدین اشرف کی گیند پر سہیل خان نے پوران کا کیچ لیا جس کے بعد تیسری وکٹ کیلئے طویل انتظار کرنا پڑ اور 102 کے اسکور 38 رنز بنانے والے آندرے رسل آوٹ ہوئے۔کپتان شاہد آفریدی نے رسل کی وکٹ حاصل کی تاہم ناردرن واریئرز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاول کے ساتھ مل کر ناردرن واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔پاول نے 25 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز ناٹ آوٹ بنائے، ڈیرن سیمی نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 14 رنز بنائے۔مشکل ہدف کے تعاقب میں پختونز کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب ڈیل پورٹ 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد آندرے فلیچر اور وکٹ کیپر شفیق اللہ نے اسکور کو 63 رنز تک پہنچایا، فلیچر 37 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے۔شاہد آفریدی سیمی فائنل کی طرح جارحانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے وہ 2 چھکوں کی مدد سے 7 گیندوں پر 17 رنز بنا سکے جس کے بعد انگرام صفر پر آوٹ ہوئے تو پختونز کی 4 وکٹیں 83 رنز پر گر چکی تھیں۔آندرے رسل نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور شفیق اللہ کو رن آوٹ کرنے کے بعد 12 رنز بنانے والے ڈاوسن کو آوٹ کرکے پختونز کو چھٹا نقصان پہنچایا، محمد کلیم 5 رنز بنا کر روی بوپارا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔پختونز مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 118 رنز بنا سکی اور 22 رنز کے فرق سے ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔سہیل خان نے آوٹ ہوئے بغیر 12 رنز بنائے ۔ناردرن واریئرز کی جانب سے گرین اور ولجوئین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ناردرن کے ہردس ولجوئین کو مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: