Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات،حکومتی ٹی او آرز مسترد

اسلام آباد... انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے ٹی او آرز پیش کردئیے گئے ۔ اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز کو مستردکرتے ہوئے 13دسمبر تک حکومتی ٹی او آرز کا جواب اور مشترکہ ٹی او آرز دینے کےلئے مہلت طلب کر لی ۔پیر کو پارلیمانی کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس کنوینیر شفقت محمود کی سربراہی میں ہوا ۔اجلاس میں حکومتی اراکین کی جانب سے اپوزیشن کو ٹی او آرز فراہم کردئیے گئے ۔ حکومتی ٹی او آرز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی انکوائری کرے کہ الیکشن کمیشن نے ایمانداری سے 2018 ءکے عام انتخابات کرائے۔ اسی طرح انکوائری کی جائے انتخابات ایماندارانہ، شفاف اور قانون کے مطابق تھے۔تحقیقات کی جائے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی بدعنوانی کے سد باب کے انتظامات کئے ہیں۔عام انتخابات شفاف اور قانون، آئین کے تقاضوں کے مطابق تھے۔ اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینیر شفقت محمود نے کہاکہ فافن اور یورپی یونین کی رپورٹ بھی آ گئی جس میں کہاگیا کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے تاہم اپوزیشن کا مقصد انتخابات کو متنازعہ اور سیاسی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں ریفرنس چیئرمین کمیٹی پرویز خٹک کو بھجوا دیا تھاجو اس وقت اسپیکر کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی شق 218 کے مطابق بہترین ٹی او آر تجویز کئے ہیں۔ ہمارے ٹی او آرز اپوزیشن کے مطالبات کے تمام پہلوﺅں کا احاطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے تمام معاملات کی بہترین تحقیقات کرائی جائیں گی۔
 

شیئر: