Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار ربر بینڈ ، 8لاکھ پونڈمعاوضہ

 لندن.... ماحول دوست ادارے کے ایک رکن نے برطانوی محکمہ ڈاک سے 8لاکھ پونڈ ہرجانے یا معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ پال براﺅن نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 6برس سے سڑکوں پر ادھر اُدھر پڑے ہوئے 10ہزار ربر بینڈ اٹھائے جس کے لئے محکمے کو فی بینڈ 80پونڈ ادا کرنا چاہئیں۔ محکمہ مال نے اب تک کوئی سرکاری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ مگر محکمہ میں کام کرنے والے لوگوں کا کہناہے کہ پا ل نے جو ربر بینڈ سڑکوں سے اکٹھے کئے ہیں وہ حقیقتاً ماحول دشمن نہیں تھے کیونکہ ان میں اس طرح تیار کیا گیا تھا کہ وہ وقت کے ساتھ خود ہی تحلیل ہوجاتے اور ماحولیات پر اسکا کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ ان کارکنوں نے پال کے اس دعوے کو بھی غلط قرار دیا ہے کہ لوگوں نے جان بوجھ کر یہ بینڈ سڑکوں پر پھینکے۔48سالہ پال براﺅن کا اب تک اصرار ہے کہ محکمے کے عملے نے اپنی کاہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے یہ بینڈ سڑکوں پر پھینکے اسلئے محکمہ ڈاک کا فرض ہے کہ وہ انہیں ہرجانے کی رقم ادا کرے۔
 

شیئر: