Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو متبادل ملے گا

کراچی:  سندھ حکومت نے شہر قائد کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے انسداد تجاوزات مہم کے تحت گرائی گئی دکانوں کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی کرائی گئی زمین پر پارک اور یادگار تعمیر کی جائے گی جبکہ جگہ کو محفوظ رکھنے کے لیے آہنی باڑ بھی لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سندھ حکومت نے کھچ حصے پر کیبن شاپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں کو دی جائیں گی۔مشیراطلاعات نے بتایا کہ چھوٹے سائز کی کیبن شاپ کو خصوصی طور پر ڈیزائن کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی منصوبہ ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ایمپریس مارکیٹ کی وسیع اراضی کے متبادل پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔
 

شیئر: