Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

29 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض۔۔۔۔ گورنریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر کان کنی سے منسلک 29 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوز نے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کمیٹی کو اطلاع ملی تھی کہ بعض تارکین قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں غیر قانونی طور پر کان کنی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں ۔ سرمایہ کاری کی کمیٹی نے ملزمان کی گرفتار کےلئے ٹیم تشکیل دی تاکہ انہیں موقع پر گرفتار کیا جاسکے ۔ ٹیم کے ارکان نے تارکین کی نگرانی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: