Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں ، وزارت صحت

ریاض۔۔۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کارکنو ں کی تنخواہوں میں اضافے کی افواہوں پرتوجہ نہ دی جائے ۔ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ عاجل ویب نیوز نے وزارت صحت کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ بعض افراد نے جعلی آفس آڈر تیار کرکے اسے سوشل میڈیا پر پھیلا دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت صحت کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آفس آرڈر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کیاجاتا اس لئے اس امر کا خاص خیال رکھا جائے اور غلط باتوں کو پھیلانے میں حصہ دار نہ بنیں ۔

شیئر: