Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیدائش کے دوسرے دن دل کا دورہ

برسٹل.... برسٹل کے چلڈرن اسپتال میں پیدائش کے دوسرے دن دل کے دورے میں مبتلا ہوجانے والے بچے کے والد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچے کے روزمرہ اخراجات کی مد میں عطیات دیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب انگلبائی بچہ جو اب 16ماہ کا ہوچکا ہے۔ آپریشن سے پیدا ہوا تھا۔ وہ وقت سے پہلے پیدا ہوا تھا اورآپریشن کرنا ضروری ہوگیا اور اسی وجہ سے بچے کی ماں کو اسپتال لایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق آپریشن سے پیدا ہونے والا یہ بچہ غالباً شکم مادر میں اسی تکلیف سے دوچار تھا اور پیدا ہونے کے بعد اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ یہ ایک ایسی کیفیت تھی جو 10ہزار بچوں میں سے کسی ایک میں ہوتی ہے اورکچھ لوگ اسے دل کے دورے سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔ ایک دن بعد بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کرائی گئی۔ اس دوران اسے دل کا ایک او ردورہ پڑا جس کی وجہ سے اسکے دماغ کو بھی 50فیصد نقصان پہنچا۔ اب یہ بچہ کافی حد تک معذور نظر آرہا ہے اور اسکی ہر وقت دیکھ بھال ضروری ہوگئی ہے تاہم یہ کام کافی خرچ طلب ہے ا سلئے بچے کے والد نے لوگوں سے عطیات کی اپیل کی ہے۔ 
 
 

شیئر: