Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزیوں پر ریستوران سربمہر

طریف ۔۔۔ طریف بلدیہ کے افسران نے حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی اور مطلوبہ لوازمات کے فقدان پرغیر قانونی ریستوران سربمہر کردیا۔غیر ملکی کارکنان کھانے پینے کا سامان نامناسب ماحول میں تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔ بلدیہ کے ترجمان نے بتایا کہ العزیزیہ محلے کی رہائشی عمارت کو ریستوران کے کچن میں تبدیل کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 800کلو گرام کھانا ضبط کرکے تلف کرادیا گیا۔ کارکنان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔
 

شیئر: