Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ نے بیٹے کو پولیس کے حوالے کردیا

مکہ مکرمہ ۔۔ مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں سعودی باپ نے 8سالہ بچے کی موت کا باعث بننے والے اپنے 14سالہ بیٹے کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک کو اطلاع ملی تھی کہ مسجد ابن باز کے سامنے العزیزیہ میں کوئی کار ڈرائیور بچے کو روند کر فرار ہوگیا۔ گاڑی کی شناخت کرلی گئی۔اس کا تعاقب کرکے گرفتار کرنے کی اطلاع دیدی گئی۔اسی دوران حادثے کے ذمہ دار لڑکے کے باپ نے حقیقت حال معلوم ہوتے ہی لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا۔
 

شیئر: