Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردن کی خوبصورتی اور نکھار

گردن تمام دن مختلف زاویوں سے حرکت میں رہتی ہے  اور موسم کی شدت سے باآسانی متاثر ہوتی ہے  .  ہم چہرے کی جلد کی جانب بہت توجہ دیتے ہیں لیکن گردن کو نظر انداز کردیتے ہیں . اس بات پر توجہ نہیں دیتے کہ آخر گردن کی جلد اتنی کھردری کیوں محسوس ہو رہی ہے اور اسکےروکھے پن سے کیسے چھٹکارا پایا جائے  ؟  گردن کی جلد بھی  ہمارے ہاتھوں اور چہرے کی طرح بیرونی موسمی عوامل سے براہ راست متاثر  ہوتی ہے  .  اس لیے گردن کی رنگت نکھارنے کے لیے خاص توجہ  ضروری ہے .  گھرمیں استعمال ہونے والے روزمرہ غذائی اجزاء  کے ذریعے گردن کی صفائی کا مقصد پورا کیا جاسکتا ہے .  مثلاً 
کچا دودھ  ، تازہ لیموں کا رس  اور تھوڑا سا آٹا باہم ملا لیں  . اس آمیزے کو گردن پر لگائیں  . دس سے پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے صاف کرلیں  . اس آمیزے میں معمولی مقدار  ہلدی بھی استعمال کی جا سکتی ہے . 
دہی اور بیسن کو ملا کر بھی گردن پر لیپ کیا جاسکتا ہے  . اس سے گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے.
گلیسرین ، پانی اور لیموں  روئی کی مدد سے گردن پر لگائیں  . رات بھر لگا رہنے دیں  . صبح دھو کر نیم گرم تولیے سے گردن کی سینکائی کریں . 
دودھ میں چٹکی بھر نمک ملائیں  . اس دودھ سے گردن دھوئیں . گردن کی رنگت نکھر جائے گی . 
ہفتے میں ایک دن گردن پر کلینزنگ ضرور کریں تاکہ گرد و غبار اور مردہ خلیات  صاف کیے جا سکیں . 
یہ بھی پڑھیں:جھریوں سے جلد کی حفاظت

شیئر: