Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تھیٹر کے دلدادہ ہیں، مصری فنکار

قاہرہ ۔۔۔ مصری کامیڈین محمد ھنیدی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اسٹیج ڈرامے کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ وہ اس کے لئے بے تاب ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ سعودی فن کے دلدادہ ہیں اور انہیں اسٹیج ڈرامے بیحد پسند ہیں۔ ھنیدی نے عاجل ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ وہ اسٹیج ڈرامے کو خیر باد کہہ چکے تھے۔ فی الوقت نئے اسٹیج ڈرامے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ 16برس سے ان کے ذہن میں تھا۔
 

شیئر: