Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار کی کرپشن پر فوجی افسر فارغ

اسلام آباد... فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ2 سال کے دوران 400 افسروں کے خلاف کارروائی ہوئی۔ ایک فوجی افسر کو 10 ہزار کی کرپشن پر فارغ کرکے گھر بھجوادیا گیا۔ہماری پہلی خواہش ہوتی ہے غلطی نہ ہو، کرپشن ہو یا چھٹی لئے بغیر جانے پر بھی سزا ہوتی ہے۔سزا پانے والوں میں ہر رینک کا افسر شامل ہے۔انہیں جیل بھی بھیجا گیا۔ سروس سے برطرفی اور جیل کی حد تک بھی پاک افواج میں سزا ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاک فوج کا تعلق ایک پارٹی ،بندے یا ایک صوبے سے نہیں۔¾وزیر اعظم کی پوری گفتگو کو سننا ہوگا ۔ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی ہو ۔

شیئر: