Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار نے ڈالر کو کیسے کنٹرول کیا؟

لندن...وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں۔پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں۔منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے ۔بیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں۔تمام فریق رضا مند ہوں توامن عمل میں کردار کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت کی موثر پالیسی کے نتیجے میں برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ۔ ملکی معیشت پھر مستحکم ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے 6سے7ارب ڈالر خرچ کئے ۔ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ۔ اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توائیاں صرف کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 26ممالک میں پاکستانی دولت کو تلاش کیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کے حوالے سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات ہوئی۔منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ بیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔دریں اثناءبرطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔ پاکستان کشمیر کے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیر اطلاعات نے برطانوی اراکین پارلیمان کو تحریک انصاف حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے متعلق آگاہ کیا۔ 

شیئر: