Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"اسد الدین اویسی" کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

این آر آئی اسپورٹس اینڈ کلچرل فورم کی جانب سے پہلی مرتبہ سرخ کی بجائے سفید گیند سے میچزکھیلے جائیں گے،عرفان قریشی 
 امین انصاری ۔جدہ
این آر آئی اسپورٹس اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام جدہ میں پہلی مرتبہ سرخ کی بجائے سفید گیندسے میچز ہوں گے۔ " اسد الدین اویسی کرکٹ کپ " ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کیلئے مقامی ہوٹل میں بڑے پیمانے پر اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں محبان مجلس اتحاد المسلمین جدہ کے سربراہ اور ذمہ داران ڈاکٹر سید علی محمود، سید خواجہ وقار الدین، منور علی خان،محمدلیاقت علی خان، افضل عبداللہ، محمد حبیب، محمد علیم، محمد حیدر، محمد قدیر، عبداللہ ابو عبدالرحمن بدیل، عرفان عبدالرحمان براگل اور محمد ابوبکرکے علاوہ کرکٹ کے عرب مداح حیدر سالم الخطام، صدر ایس سی بی، خالد بن صالح الیانی، عبداللہ بن محفوظ، طلال حسین ظہرانی، حسن بن علی ، محمدالامری، عبداللہ سعد الختامی، صالح اور دیگر احباب موجود تھے ۔ فورم کے چیئرمین عرفان قریشی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ہم نے اسد الدین اویسی کپ کا 7 مرتبہ انعقاد کیا ہے، یہ 8 واں کپ ہے ۔ خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے شخص کے نام سے ٹورنامنٹ کو منسوب کرتے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کرچکا ہے۔ اسد الدین اویسی نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ہندوستان کی آواز بن گئے ہیں۔ ان کے چاہنے والے جدہ میں بھی بے شمار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی ان کے نام سے کپ کا انعقاد ہوتا ہے لوگوں اور ٹیموں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار عرب حضرات جن کا کرکٹ کے فروغ میں بھر پور تعاون رہا انہیں اعزازی شیلڈ اور سند دے کر ان کی پذیرائی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر سید علی محمود نے اس موقع پر کہا کہ صحرائے عرب میں کرکٹ کھلاڑیوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ نوجوانوں اس وقت جدہ میں 100 سے زائد ٹیمیں ہیں ایسے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کونسا کھلاڑی کس پر سبقت لے جارہا ہے ۔ کھلاڑیوں میں بے شمار ٹیلنٹ ہے ۔انہوں نے عرفان قریشی اور ان کے رفقاءکو مبارکباد دی کہ تلنگانہ کے الیکشن کے موقع پر اسد الدین اویسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواکر انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین سے اپنی والہانہ اور دیرینہ محبت کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے اسد الدین اویسی کو ایک دردمند اور مخلص قومی رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں مجلس اتحاد لمسلمین ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ صدر فورم محمد رفیع اللہ نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے شرکاءکو آگہی دی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
   

شیئر: