Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضروری نہیں کہ دنیا کیلئے جو اچھا ہو وہ فیس بک کیلئے بھی بہتر ہو، مارک زکربرگ

نیویارک۔۔۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ دنیا کے لیے جو اچھا ہو وہ فیس بک کے لیے بھی بہتر ہو۔ یہ انکشاف برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے فیس بک کی خفیہ ای میلز جاری کرنے پر سامنے آیا۔ای میلز فیس بک سے قانونی جنگ میں مصروف ایک ایپ ڈویلپر نے اپنے قبضے میں کی تھی اور کیلیفورنیا کی عدالت نے ان کی اشاعت پر پابندی عائد کی تھی تاہم برطانوی پارلیمنٹ نے اپنا خصوصی استحقاق استعمال کرکے اسے جاری کردیا۔ ان ای میلز سے فیس بک کے ایگزیکٹو کی اندرونی حلقوں کے بارے میں خفیہ معلومات سامنے ا?تی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ مخالفین کے خلاف کتنی سخت سوچ رکھتے ہیں۔19 نومبر 2012 کو بھیجی گئی ایک ای میل میں مارک زکربرگ نے تھرڈ پارٹی ایپس کو پلیٹ فارم میں صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے لکھا کہ جو دنیا کے لیے اچھا ہوسکتا ہے وہ ضروری نہیں کہ ہمارے لیے بھی اچھا ہو ماسوائے اس صورت میں جب لوگ فیس بک پر واپس شیئر کریں اور یہ مواد ہمارے نیٹ ورک کی قدر بڑھائے، تو میرے خیال میں پلیٹ فارم کا مقصد فیس بک پر شیئرنگ بڑھانا ہے۔  

شیئر: