Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب

 لاہور ...لاہور ہائیکورٹ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ سے تفصیلات طلب کر لیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جے پی پی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے بتایا کہ قیدیوں کی واپسی کے لئے 2014ءسے کیس زیر سماعت ہے۔پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے مترجم فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

شیئر: