Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرکو بیعت کی چوتھی سالگرہ پر شاہ سلمان سے سعودیوں کا اظہار وفاداری

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں پرسوں (پیر کو) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے برسر اقتدار آنے کی چوتھی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائیگی۔ اس موقع پر سعودی عوام اور عہدیداروں نے شاہ سلمان سے بیعت کی تجدید اور مکمل وفاداری کے اظہار کا اعادہ کیا ہے۔ سعودیوں کا کہناہے کہ شاہ سلمان کے برسراقتدار آنے کی بدولت ملک میں امن و امان ، ترقی و خوشحالی کا دور دور ہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام اور قیادت راشدہ کے درمیان گہرے تعلق کے باعث سب کچھ اچھا ہے۔ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے اور وطن عزیز ہمارے لئے انمول نعمت ہے۔ سعودی عوام نے بیعت کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اپنے قائد اعلیٰ سے غیر معمولی تعلق کا پرجوش طریقے سے اظہار کیا ہے۔ نجران میں اپیل کورٹ کے سربراہ حسن الحماد نے یوم بیعت پر شاہ سلمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مملکت کی تعمیر و ترقی میں ا دنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیا۔ خلیجی ممالک، عرب دنیا اور عالمی سطح پر مملکت کے وقار کو داخلی اصلاحات اور تبدیلیاں لاکر بلند کیا۔ الشرقیہ میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللطیف البنیان نے کہا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں عموماً اور الشرقیہ میں خصوصاً سیاحت کے شعبے نے غیر معمولی ترقی کی۔ ہوٹلوں اور تفریحی مقامات کی قطار لگ گئی۔ مدینہ منورہ محکمہ آب کے ڈائریکٹر جنرل سلطان الذبیانی نے کہا کہ مدینہ منورہ میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ یہاں بہت سارے نئے منصوبے مکمل کئے گئے اور کئی منظور کئے گئے۔ تبوک میں وزارت محنت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد الحربی نے کہا کہ ہم اس موقع پر قائد اعلیٰ شاہ سلمان اور انکے ولی عہد کےلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکی بدولت اسلام اور اسکے پیرو کاروں کا سر بلند کرے اور وطن عزیز کی شان مزید بڑھائے۔ نجران جوازات کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ شاہ سلمان ہم سب کیلئے عظیم انمول آسمانی تحفہ ہیں ۔ وطن کے ہر حصے میں تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کی بھر مار ہوگئی ہے۔ جدہ ٹیکنالوجی کالج کے ڈین عبدالرحمن السریعی نے کہا کہ بعیت کی سالگرہ تاریخی واقعہ ہے۔ یہ اپنے اندر امن، استحکام اور خوشحالی کی نعمتیں سموئے ہوئے ہے۔ الشرقیہ میں شہری دفاع کے ڈائریکٹر راشد المری نے کہا کہ پیر کا دن ہمارے لئے انمول ہے۔ طائف میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل طلال اللھیبی نے کہاکہ تعلیم کے شعبے کو قائد اعلیٰ کی جانب سے لامحدود تعاون مل رہا ہے۔ نجران ایوان تجارت کے چیئرمین محیمید آل شرما نے کہا کہ 4سال کے دوران ترقی و خوشحالی کا اتنا طویل سفر مملکت نے طے کیا ہے اتنا کہ کہیں اور نظر نہیںآتا۔واضح رہے کہ 3ربیع الثانی 1436ھ مطابق 23جنوری 2015ءکو شاہ سلمان سے مملکت کے فرمانروا کے طور پر بیعت کی گئی تھی۔ 
 

شیئر: