Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تتلی نما کیڑا زہریلا کتنا؟

برازیلیا ۔۔۔ برازیلی سائنسدانوں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں پائے جانے والے انتہائی جارحیت پسند تتلی نما کیڑے پر تحقیق کے بعد یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ پولیبیا، پولیسٹا نامی کیڑے میں زہریلا مادہ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ کسی بھی دوسرے خطرناک اور زہریلے کیڑے مکوڑوں کے سمی اثرات مزید اضافہ کا سبب تو بنتا ہے مگر یہ ایک ایسا کیڑا ہے جو انسانی خلیوں پر اثر انداز نہیں ہوتا۔تازہ ترین تحقیق اینٹی بائیوٹکس دواﺅں کی مدافعت کرنے والے بڑے کیڑے مکوڑوں کو ختم کرنے کیلئے نسبتاً زیادہ موثر اور طاقتور دواﺅں کی تیاری میں کام آسکتا ہے۔ یہ کیڑے بالعموم جنوبی امریکی علاقوں میں پائے جانے والے اسی قسم کے کیڑے سے ملتا جلتا ہے جن کی پشت پر لکیریں بنی ہوتی ہیں۔ چوہوں پر اسکا تجربہ کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ عام کیڑے مکوڑوں سے کاٹا ہوا چوہا حیرت انگیز طور پر تیزی سے صحت یاب ہوگیا اور معمول کے مطابق چلنے پھرنے لگا۔واضح ہو کہ اس کے کاٹے سے عام کیڑوں کا نظام تنفس بری طرح خراب ہوتا ہے مگر انسانی خلیوں پر کوئی اثر نہیں چھوڑتا۔ نونیز شہر میں تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر سیزر ڈیلا فوئنٹے نونز کا کہناہے کہ یہ ایک حشرات الارض کے حوالے سے موجود معلومات میں نمایاں اضافے کا بہت بڑا ذریعہ ہوگا۔

شیئر: