Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کو مکمل روکنا مشکل ہے،عارف علوی

اسلام آباد...صدرڈاکٹر عارف علوی نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے قومی احتساب بیورو کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب غیر جانبداری سے کام کررہا ہے۔ اتوار کو ایوان صدر میں انسدادبدعنوانی کے عالمی دن پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدعنوانی پوری انسانیت پرحملہ ہے۔ اس کے تمام لوگوں کی زندگیوں پراثرات مرتب ہوتے ہیں۔بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ہمارے لوگوں نے اربوں ڈالر بیرون ملک چھپائے۔حکومت معاشی استحکام کیلئے دوسروں سے قرضے لینے پر مجبور ہے۔صدر نے کہاکہ معاشرے کو اس ناسور کے خلاف مہم میں اجتماعی طورپر کردار ادا کرنا ہوگا۔ بدعنوانی پرقابو پائے بغیر پاکستان ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں استحصال سے زیادہ کرپشن کا ہاتھ تھا۔انہوںنے کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے طویل جدوجہد میں میر ابھی کرداررہاہے۔ طویل عرصہ تک لوگوں میں کرپشن کے حوالے سے حساسیت پیدانہیں ہورہی تھی۔صدر نے کہاکہ بدعنوانی تھی، ہے اورمستقبل میں بھی ہوگی۔حکومت اورادارے کرپشن کم کرسکتے ہیں لیکن اس پر مکمل طورپرقابوپانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خداخوفی اوراحساس ذمہ داری ایسی خصوصیات ہیں جو کرپشن کے خاتمے میں کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔ صدر نے کہاکہ حکومت اورحکمران کوسچا اورامانت دارہونا چاہئیے۔ اگر قانون ہوں اوراس پرعمل درآمد نہ ہو تو اس قانون کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں ہوتی۔

شیئر: