Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری وجہ سے ٹیم ہاری توکپتانی چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد

کراچی:نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ہارنے والی نہیں تھی لیکن اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے ، سبق سیکھ لیا ہے آئندہ بہتر نتائج کی کوشش کریں گے۔ قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر انہیں لگا کہ ٹیم ان کی وجہ سے ہار رہی ہے تو وہ خود ہی کپتانی چھوڑ دیں گے۔کراچی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ اپنی غلطیوں سے ہارے، سیریز ہارنے والی نہیں تھی ۔سرفرا زاحمد نے کہا کہ اگر وہ رزلٹ نہیں دیں گے تو انہیں کوئی نہیں رکھے گا، وہ بھی اگر محسوس کریں گے کہ پاکستان ٹیم ان کی وجہ سے ہار رہی ہے تو ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آئندہ دورہ جنوبی افریقہ میں مقابلے آسان نہیں، سب سے اہم یہ ہے کہ ٹیم وہاں بڑے دل کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچوںکی ٹیسٹ سیریز میں 1-2سے شکست ہوئی جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن پہنچ چکی ہے۔وطن واپسی پر کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ صرف کپتان نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کارکردگی سے فرق پڑتا ہے۔ ہمارے بیٹسمینوں کو زیادہ اسکور کرنا چاہیے تھا۔ لمبی اننگز نہ کھیلنے کے باعث تیسرے ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔ادھر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اگر ٹیم کی پرفارمنس یہی رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں ضرور کی جائیں گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: