Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی سرگرمیوں پر پابندی‘ تنظیموں کےلئے سخت ضوابط

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے غیر منافع بخش تنظیموں کے لئے نئے قواعد و ضوابط تیار کرلئے ہیں جن کے مطابق ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور کالعدم تنظیموں سے رابطے نہ رکھنے کا پابند بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے غیر منافع بخش تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نئے قواعد کے مطابق غیر منافع بخش تنظیمیں غیر ملکی کرنسی میں فنڈز بھی نہیں لے سکیں گی اور اس کے علاوہ فنڈز لینے اور دینے والوں کا مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا جبکہ غیر متعلقہ سروے یا تحقیق کرانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسی تمام تنظیمیں ملکی مفاد کے خلاف کسی قسم کی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گی اور اپنے ملازمین کا تمام ڈیٹا محفوظ رکھنے کی پابند ہوگی جبکہ قواعد اور احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کا لائسنس منسوخ کیا جا سکے گا۔
 

شیئر: