Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں 2نئے آبی منصوبے مکمل

طائف ۔۔۔۔ نیشنل واٹر کمپنی نے طائف میں 212ملین ریال سے زیادہ لاگت کے نئے اہم آبی منصوبے مکمل کرلئے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں آبی خدمات کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد الغامدی نے بتایا کہ یہ منصوبے قومی تبدیلی پروگرام 2020اور سعودی وژن 2030کا حصہ ہیں۔ طائف ایئرپورٹ روڈ کے مشرق میں 22کلو میٹر سے زیادہ طویل پانی کی لائن بچھائی گئی ہے۔ اس پر 5کروڑ87لاکھ 38 ہزار525ریال لاگت آئی ہے۔ اسکی بدولت الحلقہ ٹینک سے پینے کا 25ہزار مکعب میٹر پانی حلقہ کے مغربی و مشرقی محلوں ، سوق عکاظ اور الشرفیہ محلے کے لوگوں کو مہیا ہوگا۔ علاوہ ازیں مغربی طائف میں پانی کا نیٹ ورک بھی اسکی بدولت مضبوط ہوگا۔ نیشنل واٹر کمپنی نے المنتزہ سیکٹر ، محمد بن صالح اور خلف بن ملبس نکاسی آب کا منصوبہ بھی مکمل کرلیا۔ اس پر ایک کھرب53کروڑ74لاکھ62ہزار28ریال لاگت آئی۔ 
 

شیئر: