Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیٹی بندر میں پاکستان میری ٹائم بیس کا افتتاح

کراچی:  کیٹی بندر میں پاکستان میری ٹائم کی نئی تعمیر ہونے والی بیس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ اور ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم کے کیٹی بندر میں بیس کی افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے ۔ جہاں انہیں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، مشن، ذمے داریوں سمیت آپریشنل چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں مہمان خصوصی نے بیس کا دورہ کیا اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ساحلی علاقوں میں نئے یونٹس کے قیام کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بیس آبی وسائل کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے عمل کی روک تھام یقینی بنائے گا۔اس کے علاوہ کیٹی بندر بیس کے قیام سے عوام اور ماہی گیروں کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی فوری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی ایم این اے ، ڈی جی پی ایم ایس اے ، فلیگ اور دیگر آفیسرز اور مقامی انتظامی آفیشلز بھی شریک تھے ۔
 

شیئر: