Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمرانوں اور اپوزیشن کے لیے قانون مختلف ہے‘ نفیسہ شاہ

کراچی:  پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور 2 نہیں ایک پاکستان تھا،لیکن آج ہمیں 2 پاکستان دکھائی دے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما  پانچ پانچ جگہ پیشیاں بھگت رہے ہیں جبکہ وزیرا عظم عمران خان پر نیب کیس ہے تاہم انہیں نیب سے استثنا حاصل ہے ۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سے متعلق ایک رپورٹ آئی اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے ، پھر وزیراعظم اور ان کی بہن کے معاملے میں فرق کیوں ہے ؟
 

شیئر: