Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کی شکایات میں اضافہ

ریاض ۔۔۔ انسداد بدعنوانی قومی ادارے (نزاھہ) کے سربراہ ڈاکٹر خالد المحیسن نے بتایا ہے کہ ایک برس کے دوران بدعنوانی کی 14ہزار941شکایات ریکارڈ پر آئیں۔ سال رواں کے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شکایات زیادہ کیں۔ انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ 2011ءمیں قائم ہوا تھا۔ پہلے سال 1020 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ امسال شکایات کی تعداد 14ہزار941تک پہنچ گئی۔
 
 

شیئر: