Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی خدمت کی سزا مل رہی ہے،شہباز شریف

  اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا جس کا مقصد خاموش کرانا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ۔ مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بطور پارٹی خود احتسابی کرنی ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے۔ انہوںcنے کہا کہ نیب حکام سے کہا کہ قیامت تک ڈھونڈتے رہیں ۔ بدعنوانی نہیں ملے گی ۔ اللہ کے فضل سے ہم نے پاکستان کی پوری دیانتداری سے خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر اعتراف کرچکے ہیں کہ سی پیک منصوبے شفاف تھے۔ نیب حکام بھی مانتے ہیں کہ بجلی کی قلت اور اندھیرے آپ کی حکومت نے ختم کئے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ میں نے بتایا کہ جب منصوبوں میں 160ارب کی بچت کی ہے، تو پھر گڑبڑ کیا کی ہے؟انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسی لائی ہے ۔ 

شیئر: