Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئرویز نے مشہور بوئنگ 767کو خیر باد کہدیا

لندن ۔۔۔برٹش ایئرویز نے اپنے فضائی بیڑے میں تبدیلی کا جو چند ماہ قبل اعلان کیا تھا اس نے اب عملی شکل اختیار کرنا شروع کردی ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ اس نے اپنے مشہور زمانہ مسافر بردار طیارے بوئنگ 767کو فارغ کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے میں اب تک 2طیارے ”سبکدوش“ کئے جاچکے ہیں جنہیں ایئرلائن والے انکی ریٹائرمنٹ قرار دے رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ دونوں طیارے منسٹری آف ڈیفنس کے سینٹ ایتھان ہوائی اڈے پر کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ ان دونوں طیاروں کی آخری پرواز پچھلے دنوں قبرص کے لارناکا ایئرپورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ تک ہوئی۔ طیاروں کو الوداع کہنے کے بعد ان کے ہواباز اور عملے کے دیگر ارکان نے طیارے کے ساتھ کھڑے ہوکر گروپ تصویر بنوائی۔
 

شیئر: