Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”نیازی صاحب پر ترس آتا ہے“

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر کہا گیا کہ اوپر سے حکم نہیں ہے۔ لہٰذا آپ نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں جبکہ مشرف دور میں بھی مجھے شہر سے باہر جانے سے روکا جاتا تھا اور میرا پیچھا بھی کیا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے وزیرا عظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے نیازی صاحب پر ترس آتا ہے۔ وہ دن رات بغض کی آگ میں جل رہے ہیں تاہم اگر مجھے روک کر ان کا بغض اور حسد ختم ہو سکتا ہے تو کرلیں، مگر عوام کے مسائل ضرور حل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملکی مسائل پر حکومت سے تعاون کریں گے،ہم احتساب کے حق میں ہیں، لیکن جس نے ملک کا پیسہ لوٹا اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
 

شیئر: