Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی عدالت میں حماس کی درخواست پھر مسترد

برسلز...یورپی عدالت نے فلسطینی تنظیم حماس کی طرف سے پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ۔درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی وہ حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالے اور یورپی ممالک میں اس کے منجمد اثاثے بحال کرے۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ 2007 میں غزہ پر حکومت کرنے والی تنظیم حماس پر نائن الیون کے حملوں کے بعد یورپ میں پابندیاں عائد ہیں۔ اس سے قبل بھی یورپی ملکوں کی عدالتوں نے حماس کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

شیئر: