Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کو تحفظات ہیں تو ہمیں بھی ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

 
لاڑکانہ...وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر دورے کے متعلق چیف جسٹس کو تحفظات ہیں تو کچھ تحفظات ہمیں بھی ہیں۔ مجھے پیاس نہیں تھی اسی لئے آر او پلانٹ سے پانی نہیں پیا۔ چیف جسٹس کے ریمارکس سر آنکھوں پر میں کئی مرتبہ تھر کے آر او پلانٹس سے پانی پی چکا ہوں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ تھر میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس کی خواہش پر انکے ہمراہ تھر کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے دیکھا کہ تھر میں پکی سڑکیں بنائیں ہیں جہاں گھنٹوں کا سفر اب کم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں آر او پلانٹ تکنیکی مسائل کے باعث بند ہوئے جو مسئلہ 70 فیصد تک حل ہوچکا ہے جو لوگ کہتے ہیں آر او پلانٹ بند ہیں یہ تو بتائیں کہ لگائے کس نے تھے؟ آصف زرداری کے سخت بیانات پر وزیر اعلی نے کہا کہ انکے بیانات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے میں وہاں موجود تھا۔ انہوں نے کسی بھی ادارے کے متعلق سخت بیان نہیں دیا۔ وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ فیصل واوڈا سے انکی ابھی دوستی ہوئی ہے۔ وہ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں، فیصل واوڈا نے پہلے بیان پر پر میں نے انہیں پلمبر کی ملازمت دینے کی آفر کی تھی اب انہیں سوئی گیس میں بطور ملازم رکھنے کو تیار ہوں۔ فیصل واوڈا کا قصور نہیں انہیں 18 ویں ترمیم کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے۔ 18 ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں میں مل کر بنائی جس کے بعد قوانین کا نفاذ کیا گیا۔ سندھ میں اہم گرفتاریوں کے متعلق نہ مجھے معلوم ہے اور نہ مجھ سے کوئی شیئرنگ ہوئی ہے۔
 
 

شیئر: