Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہانگ کانگ میں بلند عمارتوں سے ڈالر کی بارش

ہانگ کانگ ۔۔۔ ہانگ کانگ میں 24سالہ شخص نے ایک بلندو بالا عمارت کی چھت سے ڈالر نیچے پھینک دیئے جس سے نیچے راہ گیروں میں کھلبلی مچ گئی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق نوٹ برسانے والے شخص کی شناخت وونگ چینگ کٹ کے نام سے ہوئی جو ایک ڈیجیٹل کرنسی Epoch اور کوائنز گروپ کے مالک ہیں۔وونگ چینگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال کرپٹو کرنسی سے کروڑوں روپے کمائے۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح ہانگ کانگ کے غریب سمجھے جانے والے علاقے فوک وا میں ایک عمارت سے سو ہانگ کانگ ڈالرز کے نوٹوں کی بارش ہوئی۔وونگ چینگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک ایونٹ کیلئے لوگوں میں آگاہی کے لیے مارکیٹنگ کے ایک غیرروایتی طریقے کو آزما کر دیکھ رہے تھے۔جب عمارت کی چھت سے نوٹ برس رہے تھے تو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح وونگ چینگ راہ گیروں کو یہ کہہ رہے تھے ۔نوٹ برسانے کے بعد وونگ نے ایک اور فیس بک ویڈیو میں خود کو افسانوی کردار روبن ہڈ سے ملتا جلتا قرار دیا جو کہ امیر سے لوٹ کر غریبوں کو نوازتا ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ وہ یہ ذمہ داری محسوس کرتے ہیں کہ دنیا کو بٹ کوائن کے بارے میں تعلیم دیں۔مگر وونگ کے اس فلاحی اقدام پر بہت شدید ردعمل سامنے آیا کیونکہ لوگوں نے نوٹوں کو پکڑنے کے لیے ایک دوسرے سے لڑنا شروع کردیا۔ پولیس نے بھی وونگ چینگ کو عوامی مقام پر انتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور لوگوں پر زور دیا کہ جو اس غیرقانونی اقدام سے مستفید ہوئے ہیں وہ پیسوں کو واپس کردیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اس جرم میں وونگ کو ایک سال قید اور 5 ہزار ہانگ کانگ ڈالرز جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: