Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث کمشنری میں 30 غیر قانونی تارکین گرفتار

مکہ مکرمہ ۔۔۔ اللیث کمشنری میں 30 غیر قانونی طور پر مقیمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ریجنل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکاروں پرمشتمل تفتیشی ٹیموں نے اضم اور للیث کمشنری کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف مہم شروع کی جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے ۔ گرفتار شدگا ن کو شمیشی ترحیل میں بھجوا دیا گیا جہاں انکے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا ۔ 

شیئر: