Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے مسلسل جھوٹ بولا، جیمز کومی

واشنگٹن۔۔۔سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کیا۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کر دیا ۔قانون کی حکمرانی کو بھی دا پر لگا دیا۔جیمز کومی نے کہا کہ اچھے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیتے ہیں۔ ریپبلکن اراکین سچ کا ساتھ دینے میں کمزور واقع ہوئے ہیں ۔آج کہاں ہیں وہ ریپبلکنز جو قانون کی بالادستی اور سچ کا ساتھ دینے والے تھے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گزشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دیا تھا۔
 

شیئر: