Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ء : غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 700لائسنس

ریاض ۔۔ ۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ 2018ءمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 700اجازت نامے جاری کئے گئے۔ یہ مالی سال غیر ملکی سرمایہ سعودی عرب لانے کے حوالے سے نہایت کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نجی اداروں کے ساتھ بقایا جات پر اختلافات نمٹانے کے لئے کوشاں ہے۔ مواصلا ت کے بیشتر شعبوں میں اختلافات نمٹا دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سامان درآمد کرنے والوں اور ٹھیکیداروں کے درمیان متنازعہ امور بھی بڑی حد تک نمٹ گئے ہیں۔ سال رواں کے دوران نجی ادارو ںکو اربوں ریال ادا کئے گئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران دیگر اداروںکے ساتھ بقایا جات کے معاملات منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ترغیبات کا سلسلہ جاری ہے۔ 2017ءمیں غیر ملکیوں کو صرف 350لائسنس دیئے گئے تھے۔ 2018ءمیں ان کی تعداد دگنی ہوگئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2017ءکے دوران سعودی معیشت میں منفی شرح نمو تھی۔ 2018 ءکے دوران یہ مثبت شرح نمو میں تبدیل ہوگئی۔ ہمیں سعودی وژن 2030کے اہداف پورے کرنے کیلئے ابھی لمبا سفر طے کرنا ہوگا۔

                               

شیئر: