Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آئندہ ماہ کس ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے؟

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آیندہ ماہ (جنوری) کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں، ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جارہے ہیں۔  ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاؤں گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں برس 4 جولائی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

شیئر: