Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ سنجرانی نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد کا دورہ کیا

ریاض۔۔۔ چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی اور ان کے ہمراہ وفد نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز کے معاون نگران اعلیٰ ڈاکٹر عقیل الغامدی سے ملاقات کی۔ الغامدی نے ضرورت مند ممالک خصوصاً پاکستان میں شاہ سلمان مرکز کے انسانیت نواز امدادی پروگراموں اور اسکیموں سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مرکز کے تعلیمی و طبی اور امدادی منصوبوں کی تفصیلات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ فریقین نے شاہ سلمان مرکز اور حکومت پاکستان کے درمیان ربط و ضبط کے طور طریقوں او رانسانیت نواز عالمی تنظیموں کے تعاون سے ضرورت مندوں کی مزید مدد کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے ضرورت مند خاندانوں کی مدد پر شاہ سلمان مرکز کیلئے ممنونیت کا اظہار کیا۔ 
 
 

شیئر: