Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا‘ وزیر اعظم کا اظہار تشکر

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ملکی معاشی صورت حال میں استحکام کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق 3 ارب ڈالرز سے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے اور اس سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان کے 8 ترقیاتی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کی ہے جس کی مجموعی مالیت ڈیڑھ ارب درہم ہے جن میں توانائی، صحت، تعلیم اور سڑکوں جیسے منصوبے شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے قبل سعودی عرب بھی پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کا اعلان کر چکا ہے ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کے اکاﺅنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅمیں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔
 

شیئر: