Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر تعلیم سندھ نے ”چوری“ کا اعتراف کرلیا

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سردارعلی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مولاناابوکلام آزادکی کتاب غبارخاطر اورقرة العین حیدرکی کتاب آگ کادریامطالعہ کے لئے ایک کتب میلے سے چوری کی تھیں۔ ایکسپوسینٹرکراچی میں منعقدہ 14ویں بین الاقوامی کتب میلے کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیرتعلیم سندھ کاکہناتھاکہ زمانہ طالب علمی اوربالخصوص یونیورسٹی کے زمانے میں کتب بینی کاشوق تھالیکن کتابوں کی خریداری کے لیے رقم نہیں ہوتی تھی۔ حیدر آبادمیں سردیوں میں لگنے والے کتب میلے میں وہ کوٹ یاجیکٹ پہن کرجاتے تاکہ کتاب باآسانی چوری کی جاسکے اورجب وہ مولاناابوکلام آزاد کی کتاب غبارخاطرچوری کرنے کے لیے ایک بک اسٹال پرپہنچے تووہاں آگ کادریابھی موجودتھی اورموقع غنیمت جان کر انہوں نے آگ کا دریاپربھی ہاتھ صاف کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود پاکستان پبلشرز اینڈبک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردارعلی شاہ نے کہا کہ اگرآپ اجازت دیں تووہ اس کتب میلے میں بھی کچھ کتابوں پر ہاتھ صاف کرسکتے ہیں جس پر محفل زعفران زار ہوگئی۔
 
 

شیئر: