Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باقم میں حوثیوں کے اسلحہ گودام پر فوج کا قبضہ

عدن ۔۔۔ یمن کی سرکاری افواج کو صعدة صوبے کے شمال مغربی ضلع باقم میں آبادی کے اندر حوثی باغیوں کے قائم کردہ اسلحہ کے گودام ملے ہیں جہاں کثیر تعداد میں ہتھیار محفوظ تھے اور حوثی وہاں خندقیں بھی کھودے ہوئے تھے۔ یہ خندقیں 30میٹر سے زیادہ گہری تھیں۔ کرنل ولیدطامش نے بتایا کہ اسلحہ کے گودام آبادی کے اندر اور زرعی فارموں کے درمیان قائم کئے گئے تھے۔ حوثی سڑکوں اور عمارتوں کے درمیان بارودی سرنگیں بھی بچھائے ہوئے تھے ۔ انہوں نے انگور اور انار کے باغات کو خندقوں ، اسلحہ کے گوداموں اور بارودی سرنگوں کے کھیتو ںمیں تبدیل کررکھا تھا۔

                                                      

شیئر: