Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمو د کل 4ملکی دورے پرروانہ ہونگے

اسلام آباد... وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پیرسے 4 ملکی دورے پر روانہ ہونگے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ افغانستان، ایران، چین اور روس جائیں گے۔ وزیرخارجہ کا علاقائی ممالک کا 3 روزہ دورہ ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ہمراہ ہوں گی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کا فروغ مذاکرات کا اہم موضوع ہوگا۔ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ فغان مصالحتی عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت بھی ملاقاتوں کا موضوع ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ افغان تنازعہ کا حل افغانوں کے درمیان امن عمل سے ہی ممکن ہے۔ عالمی برادری نے بھی پاکستان کے اس موقف کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازعہ صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

شیئر: