Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈیالہ جیل کی صفائی،سیکیورٹی سخت

  اسلام آباد...اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے العزیزیہ ا سٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ممکنہ طورپر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا ۔ جیل انتظامیہ نے اپنی تیاری مکمل کر لی ۔جیل میں صفائی بھی کر ادی گئی ۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے تیاری کر لی ۔ سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل کے اس حصے میں رکھا جائیگا جہاں اس سے پہلے گرفتار ی کے بعد رکھا گیا تھا ۔

شیئر: