Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر سے غیر ملکی اسکولوں کے اجازت ناموں کا اختیار سلب

جدہ ... سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد محمد العیسیٰ نے ایجوکیشن انویسٹمنٹ سروسز سینٹر قائم کردیا۔ 2019٬ءسے کام کرنا شروع کردیگا۔ وزیر تعلیم نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر سے نجی اور غیر ملکی اسکولوں کے اجازت ناموں کے اجراءاور توسیع کے اختیارات سلب کرکے مرکزِ مذکور کے حوالے کردیئے۔ آئندہ یہ مرکز ہی نجی اور غیر ملکی اسکولوں کے لائسنس جاری کیا کرے گا۔ وہی لائسنس میں توسیع بھی کریگا۔ مرکز کو یہ اختیار ہر مرحلے کے تعلیمی اسکولوں کے حوالے سے دیا گیا ہے۔ انگریزی زبان سکھانے والے انسٹیٹیوٹ اور مرکزکے اجازت ناموں کا اجراءاور توسیع بھی اسی کے دائرہ اختیار میں ہونگے۔ متعلقہ اداروں کے ویزوں کی درخواستوں کی ابتدائی منظوری بھی یہی مرکز جاری کیا کرے گا۔ المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ نجی اور غیر ملکی اسکولوں میں مختلف امدادی کلاسوں کے افتتاح کا فیصلہ بھی یہی مرکز کیا کرے گا۔ تحفیظ القرآن کی کلاسیں، اسپیشل ٹریننگ کا فیصلہ بھی اسی کے ہاتھ میں ہوگا جبکہ نجی اور غیر ملکی اسکولوں میں خداداد صلاحیتوں کے مالک طلباءکے امور بھی یہی ادارہ نمٹائے گا۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ سعودی وژن 2030کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کا مقصد تعلیمی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ 

شیئر: