Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بدستور سرفہرست

ابوظبی: پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجودہے۔ بلے بازوں میں بابر اعظم، بولرز میں راشد خان اور آل راونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔ ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس 11 درجے ترقی کر کے ٹاپ 5میں شامل ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور محموداللہ کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے۔ کارلوس بریتھویٹ 8 درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکنڈ ویسٹ انڈین بولر بن گئے۔ کیموپال نے بولنگ کے شعبے میں 42 اور بیٹنگ میں 34 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔ ہندوستان دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں بابر اعظم پہلے، کولن منرو دوسرے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ شکیب الحسن اور محموداللہ نے تینوں شعبوں میں ترقی کی ہے۔ بلے بازوں میں شکیب 7 درجے بہتری کے ساتھ 37ویں، بولرز میں 3 درجے اوپر چڑھ کر ساتویں اور آل راونڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ اسی طرح محموداللہ بلے بازوں میں 2 درجے بہتری پا کر 31ویں بولرز میں 17 درجے چھلانگ لگا کر 51ویں اور آل راونڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ لٹن داس 26 درجے ترقی پا کر 47ویں، شائی ہوپ 80ویں نمبر پر آ گئے۔ نیکولاس پوران 16 درجے ترقی کے ساتھ 88ویں اور روومان پاویل 26 درجے اوپر چڑھ کر 110ویں نمبر آ گئے۔ بولرز میں راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے۔ کارلوس بریتھویٹ 8 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آ گئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹاپ رینکڈ ویسٹ انڈین بولر کا اعزاز بھی پا لیا۔ کیموپال 42 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 30ویں نمبر پر آ گئے۔ پال کی بیٹنگ کے شعبے میں 34درجے ترقی ہوئی ہے۔ کوٹریل 64 درجے چھلانگ لگا کر 88ویں، فابین ایلن 86 درجے چھلانگ لگا کر 99ویں نمبر پر آ گئے۔ تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی بیٹنگ کے شعبے میں بالترتیب 2 اور 5درجے تنزلی ہوئی ہے۔ آل راونڈرز میںآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میکسویل سرفہرست ہیں۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: