Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف گرفتار، جیل منتقلی

اسلام آباد... العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی استدعا کی گئی۔ جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کے ڈاکٹر لاہور میں ہیں۔ نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں ایک بکتر بند گاڑی جو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عقبی راستے سے پہنچائی گئی تھی، اس کے ذریعے ائیر پورٹ لے جایاگیا۔

شیئر: