Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القاعدہ پھر منظم ہو رہی ہے،برطانیہ

لندن۔۔۔ برطانوی وزیر مملکت برائے سیکیورٹی امور بین ویلس نے کہا کہ القاعدہ پھر منظم ہورہی ہے ۔ یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ان حملوں کے لیے ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔وہ حملوں کے نئے طریقہ کار سے واقف ہے۔القاعدہ یورپ کیخلاف زیادہ سے زیادہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانوی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کو مغرب پر حملے کے لیے محفوظ ٹھکانے مل جائیں گے۔

شیئر: