Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقہ، کبسہ اور ڈبوں کے کھانوں نے کینسر اور دل کے امراض پھیلا دیئے

ریاض۔۔۔۔ المجمعہ یونیورسٹی میں نسیجوں اور امراض کے کنسلٹنٹ معاون پروفیسر ڈاکٹر رائد بن سلیم نے توجہ دلائی ہے کہ حقہ (شیشہ) کبسہ، آلودگی اور ڈبوں کے کھانے استعمال کرنے کے باعث نئی نسل میں کینسر اور دل کے امراض بہت زیادہ پھیل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے او رلڑکے نمکیات ، روغنیات اور میٹھی اشیاءحد سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ بچوں کیلئے تیار کی جانیوالی کھانے پینے کی اشیاءمیں مذکورہ اجزاءبھرے ہوتے ہیں۔ خوراک تیارکرنے والوں کو اس حوالے سے خبردار کرنا ہوگا۔ سعودی عرب میں موٹاپا 70فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے۔ یہ انتہائی خطرے کی علامت ہے۔ مملکت میں منہ اور دانتوں کے امراض سب سے زیادہ ہیں۔ انکے بعد بلڈپریشر، ذیابیطس اور ان کے بعد ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کی بیماریاں ہیں۔ دماغ میں انجماد خون ، اعصابی امراض میں سب سے اوپر ہے۔ اس کا علاج سب سے پیچیدہ ہے۔ یہ 55برس کے اوپر لوگوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ ڈاکٹر رائد نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض زیادہ تر موروثی ہے۔ اس کا علاج نہیں۔ احتیاطی تدابیر سے اسے کنٹرول کیا جا سکتاہے ۔ کینسر کے اعداد و شمار سے اس امر کی تاکید ہوئی ہے کہ خون کا کینسر نومولود میں بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر رائد نے بتایا کہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب میں ہر طرح کے کینسر میں سالانہ 11فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ خون کے کینسر کی شرح خصوصاً نومولود میں 67فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈبوں کے کھانوں میں بھی نظام ہضم کو لگنے والے کینسر کے عناصر پائے گئے ہیں۔ 

شیئر: