Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم

 اسلام آباد....آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے2 مطالبات مان لئے ۔ ذرائع کے مطابق کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ بڑھانے کا مطالبہ مان لیا۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 27 پیسے اضافہ کیا تھا ۔ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مقصد پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کرنا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  پیکج پر مذاکرات میں پیش رفت شروع ہوچکی ہے ۔ ملک میں بجلی قیمتیں بڑھانے اور ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ 4400 ارب روپے سے بڑھا کر4700 ارب روپے کرنے کی شرط تسلیم کی ہے ۔ روپے کی قدر کو مرکزی بینک کنٹرول کرے گا ۔ شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ رواں مالی سال میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ200سے 300 ارب روپے کم بھی کیا جائیگا۔
 

شیئر: