Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنچورین ٹیسٹ : پاکستان ٹیم شکست کی جانب گامزن

سنچورین:جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے ہی دن پاکستان ٹیم شکست کی جانب گامزن ہو چکاہے۔ممکنہ طور پر میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہو جائے گا جو پاکستان کے حق میں جاتا نظر نہیں آرہا۔ بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی کچھ مزاحمت نہیں کر سکی اور پوری ٹیم صرف 190 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز کے 42 رنز کے خسارے کی وجہ سے گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 149 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے محض دو روز میں مجموعی طور پر تیسری اننگز بھی مکمل ہوگئی، میزبان بولرز نے ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کرلی ہے۔ پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز مکمل ہونے کے بعد کھیل کا اختتام کردیا گیا۔پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی قومی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی، بونسنگ وکٹ پر میزبان ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک نے پاکستانی بلے بازوں کو نہ چلنے دیا۔امام الحق اور فخر زمان نے 44 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تاہم فخر زمان جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12 رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے جس کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے دوسری وکٹ پر 57 رنز بنا کو اسکور101 تک پہنچایا، امام الحق 57 رنز پر بولڈ ہوتا ہم مڈل آرڈر فلاپ ہوگیا اور صرف 41 رنز کے اضافے کے ساتھ 4 بلے باز اظہر علی صفر،اسد شفیق 6، بابر اعظم 6 اور سرفراز احمد صفر پرآوٹ ہوئے۔شان مسعود نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل اسکور 190 رنز تک پہنچایا۔ شان مسعود 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ محمد عامر 12، یاسر شاہ صفر، شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، حسن علی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔قبل ازیں پہلی اننگز میں قومی ٹیم 181 رنز پر آوٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں میزبان ٹیم بھی بڑی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی ٹیمبا باووما نے نصف سنچری 53 رنز بنائے،پوری ٹیم 223 رنز بنا سکی۔ دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 127 رنز پر 5 وکٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر اور شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روکا اور پوری ٹیم 223 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پہلی اننگز میں محمد عامر اور شاہین آفریدی نے 4،4 جبکہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: