Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کے بچوں کی خرید و فروخت کیلئے قانون

لندن .... برطانوی حکومت نے تحفظ حیوانات مہم کے دوران بلی اور کتوں کے چھوٹے بچوں کی فروخت کےلئے قانون سازی کی ہے جس کے مطابق چھوٹے بچوں کو فروخت کےلئے جانوروں کی دکانوں پر نہیں رکھا جاسکتا ۔ ایسے پلے جنکی عمر6 ماہ یا اس سے کم ہیں انہیں فلاحی اداروں یا انکے مالکان کے گھروں میں ہی رکھا جائے اور اگر فروخت کرنا چاہیں تو آن لائن انہیں فروخت کریں ۔ اس ضمن میں ادارہ تحفظ حیوانات اور ماحولیات کا کہنا ہے کہ بلی اور کتوں کے پلوں کو بڑے جانوروں کےساتھ رکھنے سے انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اسلئے چھوٹے جانوروں کو دکانوں میں رکھ کرفروخت نہ کیا جائے ۔ ادارہ تحفظ حیوانات کی جانب سے اس ضمن میں پالتو جانور فروخت کرنے والی دکانوں کو انتباہی نوٹس ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں برطانوی ادارے کے جانب سے ایک سروے کرایا گیا تاکہ قانون سازی کے حوالے سے لوگوں کی رائے حاصل کی جاسکے جس میں 95 فیصد لوگوں نے قانون کی تائید کرتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا ۔ توقع ہے کہ اِس قانون پر یکم جنوری 2019 سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ۔سروے کے مطابق برطانیہ میں پالتو جانوروں میں 11 ملین سے زائد بلیاں جبکہ 8 ملین سے زائد کتے ہیں ۔
 

شیئر: